بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی ایک خواہش پوری ہوئی تو اس نے بکرے کی قربانی دینے کا فیصلہ کیا، جس نے اس کی اپنی ہی جان لے لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھتیس گڑھ کے ضلع سورج پور سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ باگر سائی نامی شخص کی خواہش پوری ہوئی تو اس نے بکرے کی قربانی دینے کا فیصلہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مدن پور گاؤں کا رہائشی باگر سائی اپنے اہل محلہ کے ساتھ اتوار کو کھوپا دھام قربانی کی رسم کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوا، بعدازاں قربانی اس کے ساتھیوں نے بکرے کا گوشت پکانے کا فیصلہ کیا۔
قربانی کے بعد بکرے کا گوشت پکا کر کھانے والوں میں باگر سائی بھی شامل تھا، اس نے جیسے ہی کھانا کھایا بکرے کی آنکھ اس کے گلے میں پھنس گئی، جس کے باعث اس کا دم گھٹ کر اس کی موت واقع ہوگئی۔
سانس لینے میں دشواری کے باعث اسے فوری طور پر ضلع اسپتال لے جایا گیا لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم گھٹنے سے دم توڑ گیا اور چل بسا۔