• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سوئیڈن پر مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، یوسف رضا گیلانی

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس سے جب پیغام جائے گا تو اس کی اہمیت ہو گی۔ سوئیڈن کے  سانحہ پر مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ 

جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسلام کے بارے میں دنیا کو آگاہی فراہم نہیں کی گئی۔ اسلام عدم تشدد اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جو اسلام کا چہرہ مسخ کرنا چاہتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہو سکتے، ریاستوں کو چاہیے کہ تشدد کو روکنے میں کردار ادا کریں۔ 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ریاستیں ایسے واقعات کی مذمت کریں۔ تشدد اور عدم برداشت کو روکنا ہوگا اس کا اثر ریاستوں پر بھی پڑتا ہے۔ 

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ تشدد اور عدم برداشت سے متعلق قومی سطح پر پالیسی بنانا ہوگی۔ سوئیڈن کے سانحہ پر او آئی سی کا فورم بھرپور انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ سوئیڈن نے اس واقعہ کی مذمت کی۔ پوپ نے اچھا پیغام دیا اور ایک اچھا کردار ادا کیا۔ دفتر خارجہ کو چاہیے موثر انداز میں یہ معاملہ اٹھائے۔

قومی خبریں سے مزید