بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے 6 جولائی شام تک 61 لاکھ 57 ہزار مستحق گھرانوں میں 55 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کے تحت 90 لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اپریل تا جون کی موجودہ سہ ماہی قسط میں 9000 روپے فی گھرانہ دیے جا رہے ہیں۔
ترجمان بی آئی ایس پی نے کہا کہ بینظیر کفالت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ گھرانوں کے بچوں کو بینظیر تعلیمی وظائف بھی دیے جا رہے ہیں۔
ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے اسکول میں 70 فیصد حاضری لازمی ہے۔
ترجمان کے مطابق کسی بھی شکایت کی صورت میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے قریبی تحصیل دفتر یا ہیلپ لائین نمبر 080026477 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
یاد رکھیں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے رابطہ صرف 8171 سے کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کسی اور نمبر سے وصول ہونے والے پیغام پر اعتبار نہ کریں۔