لاہور میں پیٹرول پمپس پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پابندی عائد کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کیلئے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل سواروں سے اپیل ہے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔