چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین کل اسلام آباد آئیں گے۔
نعیم پنجوتھہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں درج مختلف مقدمات میں شامل تفتیش ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پولیس لائنز اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔
ذرائع نے کہا کہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ انسداد دہشتگردی عدالت اور سیشن عدالتوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔