• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑنے سے 3 افراد ہلاک، 12 متاثر، ایمرجنسی نافذ

خضدار کے علاقے آڑنجی میں ہیضے کی وبا پھیلنے کے بعد ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ 

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے آڑنجی میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 

کوئٹہ سے ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ ضلع خضدار کے اسپتالوں کو ایمرجنسی سے متعلق مراسلے جاری کر دیے گئے ہیں۔ 

ڈی جی ہیلتھ کا مزید کہنا تھا کہ ہیضے سے متاثرہ علاقوں میں طبی ٹیمیں پہنچ گئیں۔ آڑنجی میں ہیضے کی صورتحال کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

صحت سے مزید