عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا ہے کہ بحران آنے پر پرویز خٹک سے متعلق چھلانگ لگانے کی پیشگوئی کی تھی، پرویز خٹک نے چھلانگ لگائی۔
ہارون بلور کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ محمود خان کے کہنے پر ان کے کارکنان گمراہ ہوئے تھے۔ اے این پی پر بہت ظلم ہوا ہے تحریک انصاف صرف ایف آئی آر سے گھبرا کر غائب ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت نہیں سمجھتا۔
امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا قرضہ 2013 تک 100 ارب روپے تھا آج ایک ہزار ارب تک ہے، آپ کے بیٹے لندن میں اور قوم کے بیٹوں کو کہتے ہیں کہ نکلو حملہ کرو۔ چیئرمین پی ٹی آئی کےلیے جس نے بکسے بھر دیے تھے سب کا احتساب ضروری ہے۔
اے این پی رہنما نے کہا کہ ہارون بلور کی پانچویں برسی میں شامل شرکا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پانچ سال قبل ہارون بلور اور دیگر ساتھی ہم سے جدا ہوئے۔