وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے لہجے کی تلخی ناکامی کا اعتراف ہے۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے جمہوریت جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے، سیاسی مخالفین تلخی چھوڑ دیں، ہم انہیں تلخ سیاسی جواب نہیں دیں گے۔
کراچی میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین اور شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کی۔
اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ جتنی گالم گلوچ اور نفرت کا اظہار کرنا ہے کرلیں، ہم محبت کا اظہار ہی کریں گے۔
دوسری طرف ناصر حسین شاہ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بائیکاٹ کا فائدہ جماعت اسلامی کو ہوا، کراچی کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 1970ء کے الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی نے کراچی سے سب سے زیادہ ووٹ لیے تھے۔