• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر اعتراض عائد

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے بغیر بھرتیوں کے معاملے پر جیل حکام نے چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کی روبکار پر اعتراض عائد کر دیا۔

جیل حکام نے اینٹی کرپشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

جیل حکام نے استدعا کی ہے کہ عدالت کا مشروط حکم سمجھ نہیں آ رہا، وضاحت کی جائے۔

عدالت نے کیمپ سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ آپ نے روبکار جاری ہونے کے باوجود ملزم کو رہا کیوں نہیں کیا، وضاحت کریں۔

عدالت نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کیا تو ڈی آئی جی جیل خانہ جات اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ جب آپ کو روبکار جاری کر دی پھر عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، پولیس سے کسی کیس کا ریکارڈ منگوا لیں تو وہ بھی ان کو سمجھ نہیں آتا۔

عدالت سوال کیا کہ کیا پولیس عدالتوں سے بڑی ہو گئی ہے؟ اگر آپ کو عدالتی حکم سمجھ نہیں آتا ہے تو نوکری چھوڑ دیں، پہلے عدالتی حکم پر عملدرآمد کریں پھر شوکاز نوٹس کو دیکھتے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو جاری شوکاز نوٹس پر سماعت 14جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید