کراچی کے علاقے ڈیفنس کے بنگلے میں بنائی گئی جعلی شراب کی فیکٹری پکڑی گئی۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے آفیسر خواجہ وسیم نے پریس کانفرنس میں جعلی شراب کی فیکٹری برآمد ہونے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ کورنگی کریک سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپہ مارا گیا تو وہاں جعلی شراب بنانے کی فیکٹری برآمد ہوئی۔
خواجہ وسیم نے بتایا کہ بنگلے سے 190 لیٹر اسپرٹ، 120 لیٹر الکوہل، گاڑی، مختلف اسٹیکرز، انجیکشنز اور کیمیکلز برآمد ہوئے۔