پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے 6 فیصد ترقی کرتی معیشت کو تباہی کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب پر ردعمل میں رؤف حسن نے کہا کہ مہنگائی کو 12 سے 38 فیصد تک پہنچایا اور عوام کا جینا دوبھر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو ان سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔