آن لائن ایپلی کیشن میں لون واپسی کے تقاضوں سے تنگ ہوکر راولپنڈی کے شہری کی خودکشی کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) متحرک ہوگیا۔
آن لائن لون ایپس کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کے علاقے جی ایٹ میں 2 چھاپے مارے اور متعدد لیپ ٹاپس اور کمپیوٹر قبضے میں لے لیے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ لون ایپ کے جی ایٹ فور میں دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی لون ایپس بلاک کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے درخواست کی جائے گی، سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے متاثرین کو موصول ہونے والی کالز پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہری لون ایپس کی جانب سے ہراساں کرنے کی شکایت قریبی سائبر کرائم سرکل میں درج کروائیں۔