کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ معروف قوال امجد صابری کی گاڑی پر کی گئی ، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئےتاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ امجد صابری گاڑی میں موجود تھے یا نہیں۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لیاقت آباد 10 نمبر کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔