• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کرپشن کا الزام، گرفتار 2 کسٹمز افسران ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کی مقامی عدالت نے کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے پاکستان کسٹمز کے2 افسران کو 2 دن کے ریمانڈ پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے حوالے کر دیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرپشن سرکل کے ایس ایچ او مرتضیٰ کاکا اور طاہر گجر نے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا۔

اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے 14 دن کی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ملزمان طارق محمود اور یاور عباس کو 2 دن کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

پاکستان کسٹمز کے دونوں افسران کو اتوار کو پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

7 جولائی سے پراسرار طور پر لاپتہ کسٹمز کے دونوں افسران کو ایف آئی اے نے کرپشن کے الزام میں کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید