ایک ہفتے سے لاپتہ کسٹمز افسران کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایف ائی اے حکام کے مطابق طارق محمود اور یاور عباس کو اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 54 لاکھ روپے اور ڈھائی ہزار امریکی ڈالرز اور متحدہ عرب امارات کے 6 ہزار 100 درہم بھی برآمد ہوئے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں افسران کو کسٹمز میں میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ نمبر 19/23 درج کر لیا گیا ہے۔