نئی دہلی (اے ایف پی ) بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ہتک عزت کے مقدمے میں اپنی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے ۔زیریں عدالت نے اس مقدمے میں مداخلت سے انکار کردیا تھا ۔انہیں وزیراعظم نریندرمودی کی توہین کا مرتکب ہونے پر ماتحت عدالت سے دو سال قید کی سزا ہوئی تھی ۔اور انہیں آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں شرکت سے نا اہل بھی قرار دیا گیا ۔ اور لوک سبھا کی رکنیت بھی ختم کردی گئی ۔ مودی حکومت پر الزام ہے کہ وہ اپنے نا قدین اور مخالفین کو خاموش کرنے کےلیے ہتک عزت کے قانون کو استعمال کررہی ہے۔