• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج میں 10 ہزار شہریوں کی مہمان نوازی کروں گا، کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری—فائل فوٹو
کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ میں منتظر ہوں، آج میں 10 ہزار شہریوں کی مہمان نوازی کروں گا۔ 

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ 10 ہزار سے زائد کرسیاں گورنر ہاؤس میں لگائی گئی ہیں، ٹیسٹ چیک کرنے والی مشین بھی پہنچا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے کے بعد امیدوار ملک کی خدمت کریں گے، 5 لاکھ سے زائد طلبا گورنر ہاؤس میں ٹیسٹ دیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ایشیا میں اتنے بڑے پیمانے پر کبھی ٹیسٹ نہیں ہوا، مفت ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں، کسی سے کوئی معاوضہ نہیں لیا جا رہا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی ٹیسٹ میں حکومتی فنڈ نہیں لگ رہا۔

دوسری جانب گورنر ہاﺅس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں گورنر ہاﺅس سندھ میں آج ہونے والے آئی ٹی ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 ہزار نوجوان ٹیسٹ کے لیے آج گورنر ہاﺅس آئیں گے۔

گورنر ہاﺅس کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ گورنر ہاﺅس کے باہر سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید