خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی کے گاؤں میں گھروں میں خط بھیج کر بھتہ مانگنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار 6 ملزمان سے 30 لاکھ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔
ملزمان نے 18 خاندانوں کو دھمکی بھرے خط بھیجے تھے، جن میں بینکوں سے پیسے اور زیوارت نکال کر گھروں میں رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
خط کے ذریعے ملزمان نے بات نہ ماننے پر قتل کی دھمکیاں بھی دیں تھیں۔
گاؤں والے ملزمان کے سامنے ڈٹ گئے تھے اور مزاحمت کرنے کا اعلان کیا تھا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ آج بھتہ خوروں نے خط بھیجے ہیں کل گھروں پر حملے کریں گے، کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، بھرپور مقابلہ کریں گے۔