لاہور ، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاء الدین میں بارش کا امکان ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ سلیمانکی سے منسلک اضلاع پاکپتن، وہاڑی اور بہاولنگر کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، تینوں اضلاع میں ریسکیو اور فلڈ ریلیف کیمپس قائم ہیں۔
ریلیف کمشنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ستلج کی دریائی بیلٹ سے منسلک دیہات میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پانی کا ریلا ہیڈ سلیمانکی سے ہیڈ اسلام تک 60 گھنٹوں میں پہنچے گا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج گوجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور قصور میں بھی بارش متوقع ہے۔
ترجمان کے مطابق شیخوپورہ، ساہیوال، بہاولنگر، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔