• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹرز کا ڈیٹا جاری، ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہوگئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا، ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 ہوگئی۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق مرد ووٹرز 6 کروڑ 80 لاکھ 99 ہزار 615 ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 67 ہزار 259 ہے۔

ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 54.02 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 45.98 فیصد ہے۔

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 387 ہے جبکہ پنجاب میں 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 378 ووٹرز ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136 ہے، خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 211 ووٹرز ہیں جبکہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 74 ہزار 761 ہے۔

اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی شرح 52.51 فیصد اور خواتین کی 47.49 فیصد ہے، پنجاب میں مرد ووٹرز کی شرح 53.64 اور خواتین کی 46.35 فیصد ہے۔

سندھ میں مرد ووٹرز کی شرح 54.23 اور خواتین کی 45.77 فیصد ہے، خیبرپختونخوا میں مرد ووٹرز کی شرح 54.56 اور خواتین کی 45.44 فیصد ہے۔

بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.17 اور خواتین کی 43.83 فیصد ہے۔

ووٹرز کی عمروں کا ڈیٹا بھی جاری

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی عمروں کا ڈیٹا بھی جاری کر دیا، 18 سے 25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 34 ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار 445 ہے۔ جبکہ 2 کروڑ 77 لاکھ 66 ہزار 976 ووٹرز ایسے ہیں جن کی عمر 36 سے 45 سال کے درمیان ہے۔

46 سے 55 سال ووٹرز کے 1 کروڑ 81 لاکھ 19 ہزار 968 ووٹرز ہیں جبکہ 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 635 ہے۔

الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 816 ہے۔

قومی خبریں سے مزید