• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد وارثی نے ’ویلکم 3‘ سے متعلق افواہوں کو ختم کردیا

بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ارشد وارثی نے تصدیق کی ہے کہ 'ویلکم 3' تیاری کے مراحل میں ہے۔

یہ بات ارشد وارثی نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتائی اور 'ویلکم 3' کے متعلق تمام افواہوں کو ختم کردیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی فلم ہوگی، اس کی لاگت، اس کا کلائمیکس بالکل ناقابل یقین ہے۔

ارشد کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی فلم ہے جس کا میں بھی حصہ ہوں، اکشے کمار، سنجے دت، پاریش راول اور دیگر کئی اداکار شامل ہیں۔

پچھلے دو سال سے بڑے پردے سے غائب رہنے کے سوال پر ارشد وارثی نے کہا کہ سنیما کا منظر تبدیل ہوچکا ہے، اب زیادہ تر فلمیں سپر ہیروز پر مبنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے کام میں پیسے کے بجائے اطمینان کو ترجیح دیتا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید