• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریب کا غریب تر، امیر کا امیر تر ہونا کرپشن ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کرپشن کی نئی تعریف بیان کردی اور کہا کہ غریب کا غریب تر اور امیر کا امیر تر ہونا کرپشن ہے۔

پشاور میں کانفرنس سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ دشمنوں کا ایجنڈا ہے کہ سود کے بغیر ممالک کا چلنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 30 سالوں سے سودی نظام کے خلاف جنگ کر رہی ہے، پی ڈی ایم حکومت نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے امید تھی لیکن ان کی حکومت میں شرح سود بڑھا دی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سوئیڈن میں قران کی بےحرمتی پر پی ڈی ایم حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، کہتے ہیں معاشی حالت خراب ہے، اس لیے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر نہیں کر سکتے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ جب چوروں کے ہاتھوں میں حکومت ہوگی تو چوری کیسے ختم ہوگی، 15 ماہ سے پی ڈی ایم کی حکومت ہے اور مہنگائی ڈبل ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی کےخلاف بلاول کراچی سے مارچ لے کر آئے، مولانا فضل الرحمان بھی اسلام آباد مہنگائی مارچ لے کر گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید