ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ نے کارروائی کرکے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جہلم کے رہائشی ملزم لاریب رسول نے ورغلا کر متاثرہ خاتون کی ویڈیوز ریکارڈ کیں۔
ملزم گزشتہ کئی ماہ سے قابل اعتراض ویڈیوز کی آڑ میں متاثرہ خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے واٹس ایپ اکاؤنٹ اور قابل اعتراض ڈیٹا برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔