• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فیکٹری میں 21 گھنٹے سے لگی آگ نہ بجھائی جا سکی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کو 21 گھنٹے سے زیادہ ہو گئے، آگ بجھانے کا عمل تاحال جاری ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ 80 فیصد تک بجھا دی گئی ہے، مکمل آگ بجھانے میں کچھ وقت لگے گا۔

 فیکٹری میں پلاسٹک کی اشیاء بنانے کے لیے پلاسٹک کا دانہ اور پرفیوم بنانے میں استعمال ہونے والا کیمیکل بھی موجود تھا۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ آگ لگنے کے باعث فیکٹری کی عمارت مخدوش ہو گئی ہے، فائر فائٹرز اندر نہیں جا سکتے اس لیے باہر سے آگ بجھا رہے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گزشتہ روز سے آگ بجھانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کیے گئے تھے، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ کے باعث 3 فائر فائٹرز زخمی ہوئے ہیں جبکہ 1 فائر آفیسر کی حالت دھوئیں کے باعث خراب ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید