انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کرپشن کے الزامات کے تحت گزشتہ روز عہدوں سے ہٹائے گئے کراچی پولیس کے 2 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس پولیس (ڈی ایس پیز) کو معطل کر دیا۔
ایسٹ زون پولیس کے ڈی ایس پی بن قاسم نذر محمد دریشک اور ایس ڈی پی او قائد آباد غلام پرور میرانی کو گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں کرپشن کے الزامات کے تحت عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے دونوں افسران کو عہدوں سے معطل کر دیا ہے اور انہیں کراچی پولیس آفس سے تبادلہ کر کے سینٹرل پولیس آفس سندھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔