• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا اہم اجلاس آج رات اسلام آباد میں ہوگا، خالد مقبول نے رہنماؤں کو طلب کرلیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا اہم اجلاس آج رات 11 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔ کراچی سے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول نے سینئر رہنماؤں کو فوری اسلام آباد طلب کرلیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں عبوری حکومت کے قیام سے متعلق اہم مشاورت متوقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید