• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: کالعدم BLA ،TTP ،ISIS کے 4 دہشتگرد گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں اجمل امین، فیروز، حامد بشیر اور اویس شاہ شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں داعش، ٹی ٹی پی اور بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ یہ دہشت گرد راولپنڈی میں خطرناک حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر اور فیوز برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید