• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: کالعدم القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے 7 دہشتگرد گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کے مختلف شہروں سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

دہشت گردوں کو راول پنڈی، ساہی وال، بہاول پور اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر، موبائل فون، اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

دہشت گردوں کی شناحت ابرار الحق، عبدالرحمٰن، عمیر، عمران، اشفاق، ایوب اور معاویہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید