• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کیا جارہا ہے، سعد رفیق

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کیا جارہا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہوگا، آؤٹ سورس کا مطلب یہ نہیں کہ ایئرپورٹس کو بیچا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دباؤ ڈالے گا تو دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا، اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کی باری آئے گی۔

خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ 3 ماہ میں یو کے فلائٹ بحال ہو جائے گی جس کے بعد یورپ اور امریکا کی فلائٹس بحال کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید