• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، ترجمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پارٹی کی صوبائی قیادت نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان دورے کے دوران مولانا عبیداللّٰہ خالد سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اتوار کو احتجاجی مظاہرے سے خطاب کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید