سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال سے پانچ روز قبل اغواء ہونے والا نومولود بچہ مل گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نومولود بچے کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او فیصل کامران نے کہا کہ نومولود بچہ تحصیل چھوٹا ساہیوال کے علاقے میں رکشا سے ملا، اغواء کاروں کے بہت قریب ہیں، انہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اغواء کار مشکوک خاتون کی ویڈیو اور تصاویر وائرل کی گئی تھیں۔