پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور میں آلو 40 سے 70 روپے کلو اور پیاز 40 سے 65 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
شہر میں لہسن 260 سے 280 جبکہ ادرک 890 سے 1000 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
لاہور میں آم 100 سے 220 روپے کلو اور کیلا 80 سے 130 روپے تک فی درجن فروخت ہو رہا ہے۔