معروف پاکستانی گلوکارہ صنم ماروی نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کر لی۔
لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری 7 جولائی کو جاری کی مگر باقاعدہ طور پر کاغذات 18 جولائی کو جاری کیے۔
صنم ماروی نے تیسرے شوہر حبیب قریشی سے خفیہ نکاح کیا تھا۔
انہوں نے علیحدگی کے معاملے پر اپنا مؤقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں 1 شادی کروں یا 4 میری مرضی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ نے دوسرے شوہر حامد علی بہلوال سے تشدد کا الزام لگا کر خلع لی تھی، دوسرے شوہر سے ان کے 3 بچے بھی ہیں۔
صوفیانہ شاعری اور لوک گیتوں سے شہرت حاصل کرنے والی صنم ماروی کی پہلی شادی آفتاب احمد سے ہوئی تھی جن کا 2009ء میں کراچی میں قتل ہو گیا تھا۔