• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے پہلے برن سنٹر پر دس کروڑ لاگت آئیگی، حنیف عباسی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) پاکستان کی خواتین کیلئے پہلی آسٹروٹرف راولپنڈی میں وقار النساء کالج میں بچھائی جارہی ہے۔جبکہ فٹ بال کیلئے راولپنڈی میں دو سینتھیٹک ٹرف بچھائے جارہے ہیں۔جو آسٹریلیا سے منگوائے جارہے ہیں۔بے نظیر بھٹو ہسپتال میں نئی اوپی ڈی کا افتتاح عید الفطر کے فوری بعد کیا جائے گا۔راولپنڈی میں پہلی بار تین گرائونڈزمیں فلڈ لائیٹ ٹورنامنٹ جاری ہیں۔ہولی فیملی ہسپتال میں راولپنڈی کا پہلا برن سنٹر بنایا جارہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے راولپنڈی میٹرو بس کے عظیم منصوبے کے علاوہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی ،سکستھ روڈ اور چاندنی چوک فلائی اوورز ، کرکٹ , ہاکی اور فٹبال گرائونڈز ، کالجوں اور سکولوں میں آڈیٹوریم اور اضافی کمروں کی تعمیر اور اربوں روپے کی مالیت سے میگا پراجیکٹس مکمل کیے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جنگ سے  گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ 2018 میں ملک توانائی کے بحران سے باہر نکل آئے گا ۔ اور ملک سے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا ۔ پاک چائینہ اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان خطے میں ترقی کے لحاظ سے ایک نمایاں ملک ہو گا ۔ بیروزگاری سمیت دیگر کئی مسائل کا خاتمہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں تمام ترقیاتی منصوبے راولپنڈی کے عوام کے ساتھ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف  کی محبت کا ثبوت ہیں۔میاں شہباز شریف نے راولپنڈی کو نمبر ون شہر بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ہے۔نہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر فراہم کی گئی20کروڑ 35لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹس سے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ڈائیلاسز یونٹ ‘ بغیر آپریشن پتھری توڑنے والے شعبے ‘ہولی فیملی ہسپتال میں جدید انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو )‘ڈینگی شعبہ قائم کر دیا گیا ہے ‘راولپنڈی ‘اسلام آباد ‘چکوال ‘جہلم ‘ کے پی کے اور آزاد کشمیر سمیت گردونواح سے یومیہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں مریض ان شعبہ جات سے استفادہ  کر رہے ہیں  ،انہوں نے بتا یا کہ راولپنڈی کے سرکاری ہسپتال میں پہلی مرتبہ بغیر آپریشن کے گردے کی پتھری توڑنے کے لیے باقاعدہ شعبہ قائم کر دیا گیا اور جدید لیزر مشینیں حاصل کیں گئی ہیں ‘اس شعبے کے قیام پر 85لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔ ہولی فیملی ہسپتال میں اضافی انتہائی نگہداشت یونٹ(آئی سی یو ) کی اشد ضرورت تھی ‘ راولپنڈی ‘اسلام آباد ‘چکوال ‘جہلم ‘ کے پی کے اور آزاد کشمیر سمیت گردونواح سے یومیہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کی آمد اور آئی سی یو کی گنجائش نہ ہونے پرہنگامی بنیادوں پر ہولی فیملی ہسپتال میں آئی سی یو سینٹر قائم کر دیا گیا ہے ‘اس نئے آئی سی یو میں 15وینٹی لیٹر رکھے گئے ہیں ‘صرف وینٹی لیٹرز کی خریداری پر5کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ شعبہ کے قیام کے دیگر امور 50لاکھ کے عطیات سے مکمل کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ ہولی فیملی ہسپتال کے اندر ایک مکمل اور مستقل بنیادو ں پر ڈینگی شعبہ قائم کیا گیا ہے جس میں ڈینگی کا تمام تر علاج ‘لیبارٹری ٹیسٹ اور دیگر سہولیات میسر ہونگی ‘اس شعبے کے قیام پر 12لاکھ روپے لاگت آئی ہے جبکہ اب راولپنڈی کا پہلا برن سنٹر بھی ہولی فیملی ہسپتال میں قائم کیا جارہا ہے۔جس پر لاگت کا تخمینہ دس کروڑ روپے ہے۔دس کرو ڑ کی لا گت سے کمیٹی چو ک میںتعمیر ہو نے والے بے نظیر بھٹو شہید ہسپتا ل کے پہلے زچہ بچہ فلٹر کلینک کا افتتا ح کیاگیا ہے ۔زچہ بچہ فلٹر کلینک میں تین پرو فیسر ڈاکٹر ز سمیت مستعد پیرا میڈیکل سٹا ف ڈیو ٹی پر مو جو د رہے گا ،۔انہوں نے کہا  کہ پنجا ب بھر میں چا ر بڑے شہرو ں میں ما ڈل ہسپتا ل بنا ئے جا رہے ہیں ،ان میں سے ایک بی بی ایچ ہسپتا ل راولپنڈی ہو گا جسے ما ڈل ہسپتا ل بنا نے پر لگ بھگ ایک ارب روپے خر چ ہو نگے ۔سابق رکن قومی اسمبلی  نے کہا  کہ راولپنڈی میں راول روڈ پر شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس بنایا جارہا ہے۔جس میں والی بال،باسکٹ بال کورٹس کے ساتھ ساتھ 6لان،اوپن جم،دو کلومیٹر ٹریک،کرکٹ گرائونڈ،اور دیگر سہولیات ادرگرد کے علاقوں ڈھوک حکمداد،ڈھوک کاکو شاہ،کری روڈ،صادق آباد اور دیگر علاقوں کے لوگوں کیلئے ہیں۔
تازہ ترین