گلگت بلتستان میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت سے چلاس شاہراہ قراقرم 20 مقامات پر بند ہوگئی ہے، بابوسر، ناران جھلکڈ شاہراہ 4 مقامات پر بند ہے۔
بابو سر شاہراہ پر 100 کے قریب گاڑیاں پھنسی ہوئی ہے۔ تھلیچی کے قریب 7 مقامات پر 60 سے 70 مسافر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ تتہ پانی کے قریب 8 سے 10مقامات پر 80 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
شنگ نالہ کے مقام پر بھی 10 سے 12 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
شاہراہ قراقرم پر پھنسے مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ کئی گھنٹوں سے شاہراہ کھلنے کے منتظر ہیں۔ ان کے پاس کھانے پینے کو کچھ نہیں ہے۔