• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا حکومت نے بھارتی خاتون کی پاکستان میں شادی کو نجی معاملہ قرار دیدیا

نگراں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا فیروز جمال شاہ نے بھارتی خاتون انجو کی پاکستان میں شادی کو نجی معاملہ قرار دیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیروز جمال شاہ نے کہا کہ بھارتی خاتون انجو بھارت سے یہاں قانونی طریقے سے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ انجو این او سی لے کر اپر دیر گئیں، اس حوالے سے پولیس سے رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

فیروز جمال شاہ نے مزید کہا کہ بھارتی خاتون انجو کو یہاں آکر شادی کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پختون مہمان نواز ہیں اپنے کلچر کے مطابق انہیں عزت دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ انجو کی اپر دیر میں شادی اُن کا نجی معاملہ، جس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید