بھارتی خاتون انجو کی نصر اللّٰہ سے شادی کا مبینہ نکاح نامہ سامنے آگیا۔
بھارت سے پاکستان آنے والی خاتون انجو کے اسلام قبول کرنے اور نکاح کرنے کی اطلاعات ہیں، اب مبینہ نکاح نامہ بھی سامنے آگیا ہے۔
بھارتی خاتون انجو یا اپر دیر کے نصراللّٰہ کی جانب سے اب تک نکاح کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مالاکنڈ ڈویژن ناصر محمود ستی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا۔
وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ خاتون قانونی طریقے سے پاکستان آئیں اور نکاح کیا، یہ ان دونوں کا نجی معاملہ ہے ہم ان دونوں کو مبارک باد دیتے ہیں۔
بھارتی خاتون انجو چند روز پہلے بھارت سے پاکستان کے علاقے دیر بالا پہنچی تھی، انجو کا شوہر اور 2 بچے بھارت کے شہر الور میں رہائش پذیر ہیں۔