ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف لانگ مارچ کے 2 کیسز میں اہم پیشرفت نہ ہو سکی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیسز پر سماعت کی تاہم بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث آج سماعت میں اہم پیشرفت نہ ہو سکی۔
بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہ ہوسکے اور عدالت نے کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔
آج بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے دلائل دیے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تھانہ کوہسار میں دو مقدمات درج ہیں۔