سندھ کے شہر شکار پور میں پی ایس 9 کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ کل ہوگی، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
پولنگ کے عملے کی روانگی اور انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ پی ایس 9 پر ضمنی انتخاب کے لیے 178 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے، جن میں سے 70 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ پی ایس 9 پر 2 لاکھ 77 ہزار 792 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پی ایس9 پر کل ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے آغا شہباز درانی اور جے یو آئی (ف) کے رشد اللّٰہ شاہ اہم امیدوار ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس 9 کی نشست آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔