• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان نے افغانستان میں قائم ہزاروں بیوٹی پارلر بند کر دیئے

کابل،کراچی(اے ایف پی، نیوز ڈیسک) افغانستان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق بیوٹی پارلر پر پابندی سے ملک بھر میں تقریباً بارہ ہزار سیلونز میں کام کرنے والی مزید ساٹھ ہزار افغان خواتین آمدنی سے محروم ہو جائیں گی۔ افغانستان میں حکمران طالبان نے منگل پچیس جولائی سے ملک بھر میں قائم ہزاروں بیوٹی پارلرز مستقل طور پر بند کر دیے ہیں۔ اس کاروبارکی بندش سے نہ صرف افغان خواتین کو دستیاب آمدنی کے چند محدود ذرائع میں سے ایک ذریعہ ٹھپ ہو گیا بلکہ اس رجعت پسند معاشرے کی خواتین باہمی سماجی میل جول کی ایک پسندیدہ جگہ سے بھی محروم ہو گئیں۔

دنیا بھر سے سے مزید