• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیادت کی مشکور ہوں، سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑوں گی، رعنا انصار

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

سندھ اسمبلی میں نئی اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے کہا ہے کہ مجھے جو مقام سونپا گیا اس پر اپنی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رعنا انصار نے کہا کہ قیادت، ساتھی اراکین اور جی ڈی اے اراکین نے ساتھ دیا۔ میں سندھ کے عوام کا مقدمہ لڑوں گی۔

رعنا انصار نے کہا کہ اسمبلی کے کم دن رہ گئے ہیں مگر کام سخت کرنے ہیں۔ نگراں حکومت کےلیے مل کر سندھ پر حاوی قوتوں کو ہٹانے کی حکمت عملی بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک گھریلو خاتون ہوں کونسلر سے سفر کا آغاز کیا آج اس مقام پر ہوں۔ تمام کامیابیوں کا کریڈٹ اپنے شوہر کو دیتی ہوں۔

قومی خبریں سے مزید