• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت، اسمبلی توڑنے پر وزیراعظم کی فضل الرحمان سے مشاورت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں حکومت اور اسمبلی توڑنے سے متعلق مشاورتی عمل تیز ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان سے نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کا حتمی راؤنڈ عاشورہ کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے نگراں سیٹ اور اسمبلی توڑنے کی حتمی تاریخ سے متعلق مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اس حوالے سے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتحادیوں سے حتمی مشاورت کے بعد اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے بھی مشاورت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید