سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بابر اعظم کے کھیلے گئے ایک منفرد شاٹ نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
کولمبو ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک منفرد شاٹ کھیل کر باؤنڈری حاصل کی تھی جس کے فوری بعد اسٹار بیٹر کے اس شاٹ پر مداحوں نے تبصرے اور تجزیے شروع کر دیے تھے۔
اس حوالے سے کئی لوگوں نے کہا کہ بابر اعظم کا یہ شاٹ اتفاقیہ تھا جب کہ اب اس حوالے سے بابر اعظم کی پریکٹس کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کو یہ شاٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان نے سری لنکا پر 410 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد اپنی پہلی اننگ 5 وکٹ کے نقصان پر 576 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔