• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد جاں بحق

فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

ترجمان سعودی اتحادی فورس کا کہنا ہے کہ سعودی ہیلی کاپٹر حادثے میں عملے کے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث نجران کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید