سندھ ہائی کورٹ نے پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرری سے متعلق آئی جی سندھ کو مکمل بااختیار بنانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کرنے سے متعلق قانون سازی کے خلاف مختلف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے پولیس میں صوبائی حکومت کی مداخلت کو روکتے ہوئے کہا کہ تین سال کی مدت پوری ہونے سے پہلے آئی جی سندھ کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے لیے وزیرِ اعلیٰ سے مشاورت کی جاسکتی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کا اختیار ختم کردیا۔