امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ رضوانہ پر تشدد پوری قوم کیلئے شرمندگی کا باعث ہے۔
لاہور کے جنرل اسپتال میں سراج الحق نے تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی عیادت کی۔
سراج الحق نے کہا کہ یہ شرمناک واقعہ ایک جج کے گھر میں ہوا، اس جج کا کام لوگوں کو انصاف دلانا تھا مگر اس کے گھر کا ماحول شرمناک تھا۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں، راولپنڈی میں پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے۔