بہاولنگر میں سیلابی پانی کے باعث عارف والا، ساہیوال اور لاہور جانے والے ہائی وے کو نقصان پہنچا ہے۔
بہاولنگر میں پانی کے تیز بہاؤ سے متعدد عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں اور دریائی بیلٹ سے ملحقہ متعدد آبادیوں میں سیلابی پانی داخل ہو گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پانی میں پھنسے 2749 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ موضع عاکوکا، ماڑی میاں صاحب، سنتیکا، بہادرکا، چاویکا اور دیگر علاقوں میں کٹاؤ تیزی سے جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ دریائے ستلج میں ضلع بہاولنگر کی حدود میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 72043 کیوسک ہے۔