• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کی مولانا فضل الرحمان سے تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مولانا فضل الرحمان سے باجوڑ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے کارکنان کےلیے اظہارِ تعزیت کیا۔

شہباز شریف اور راجہ پرویز اشرف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ جا کر ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ باجوڑ سانحہ شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔ پوری قوم دہشتگردی کے واقعے میں شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ ملک دشمن عناصر کی ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، پوری قومی دہشتگردی اور ملک میں بےامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


قومی خبریں سے مزید