کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں استحکام، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9ڈالر فی اونس کی کمی سے 1959ڈالر فی اونس سے کم ہو کر 1950ڈالر فی اونس پر آگئی لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے سونے کی قیمت 2 لاکھ 22ہزار 200 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 90ہزار 501 روپے پر برقرار رہی ، چاندی کی قیمت بھی 2800 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔