وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف رمضان کے آخر میں پاکستان آئیں گے، ڈاکٹر وزیر اعظم کو فوری وطن واپسی کی اجازت نہیں دے رہے۔
اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ سے ملاقات کی جس کے دوران انہیں وزیراعظم کی وطن واپسی کے متعلق آگاہ کیا۔
خورشید شاہ کہتے ہیں کہ ملاقات الیکشن کمیشن ممبران کے تقرر سے متعلق تھی، اسحاق ڈار نےکہا کہ ٹی او آر پر اگلے ہفتے پیش رفت ہوگی۔
ڈیڈ لاک توڑنے کیلئےحکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کرلیا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کےپاس جاپہنچے، کہتےہیں کہ وزیراعظم کی ہدایت پراپوزیشن لیڈر سے ملنے آیا ہوں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ٹی او آر کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن ارکان کاتقرر بھی جلد کرلیاجائے گا،ہم بجٹ میں مصروف تھے، اگلے ہفتے اجلاس بلالیں گے۔
اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نےکہا کہ امید ہے مسائل جلد حل کر لیے جائیں گے۔